۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یحیٰ سریع

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں دشمن کے دو بحری جہازوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں دشمن کے دو بحری جہازوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے یمنی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں دو بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے ، ان میں سے ایک کا تعلق غیر قانونی اور دہشت گرد اسرائیلی حکومت سے ہے، اس حوالے سے خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے ساحل پر ایک جہاز کو نشانہ بنایا ہے، پہلے جہاز کو سمندری میزائل سے نشانہ بنایا گیا اور دوسرے جہاز کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اس حملے کی وجہ کے بارے میں بتایا کہ ان دونوں بحری جہازوں پر حملہ اس لیے کیا گیا کیونکہ انہوں نے یمنی بحریہ کے انتباہی پیغامات کو نظر انداز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بھی فلسطینی قوم کی حمایت اور یمن کے رہبر انقلاب عبدالملک الحوثی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا، ہم اسرائیلیوں یہاں سے گزرنے نہیں دیں گے اور اسی طرح رکاوٹ بنتے رہیں گے، بحیرہ احمر میں اس وقت تک بحری جہاز روکیں گے جب تک اسرائیل غزہ میں ہمارے بھائیوں پر حملہ کرنا بند نہیں کر دیتا۔

آخر میں یحیٰ سریع نے کہا: ایک بار پھر، ہم اسرائیلی جہازوں یا بحری جہازوں کو خبردار کرتے ہیں جو کسی بھی طرح سے اسرائیلیوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اگر وہ ہماری مسلح افواج کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تو وہ ہمارے ایک جائز ہدف ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .